۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کا جنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن اگر صیہونی حکومت اپنی جارحیت میں اضافہ کرتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے بیروت کے جنوبی علاقے میں واقع امام مجتبیٰؑ کمپلیکس میں شہید مجاہد ہانی حسین عزالدین کی برسی کی تقریب میں شرکت کے دوران، صیہونی حکومت کی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گالیلوت اور عین شیمر کے فوجی اڈوں پر حملے کی کامیابی کے حوالے سے معلومات درست اور قابلِ اعتماد ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: نتائج کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، پہلا حصہ یہ ہے کہ جوابی کارروائی طے شدہ منصوبے کے تحت ہوئی، اس میں حزب اللہ کی کوئی مداخلت نہیں تھی، اور نہ ہی کسی اور ادارے سے مدد لی گئی ہےا، دوسرا حصہ یہ ہے کہ گالیلوت اور عین شیمر کے دو فوجی اڈوں کو کئی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں ہم نے اپنے سیکرٹری جنرل (حفظہ اللہ) کے اعلان کے مطابق مکمل اطمینان حاصل کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے المیادین چینل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : لبنان سے داغے گئے درجنوں ڈرونز میں سے 6 ڈرونز گالیلوت اور عین شیمر کے فوجی اڈوں میں جا کر لگے، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے، ہم نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ المیادین چینل کی خبر درست ہے، اگر صیہونی حکومت حملے کو مزید بڑھاتی ہے، تو اس کا جواب جنگ کے ذریعے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ حملہ شمال میں واقع صہیونی بستیوں میں 1 لاکھ مزید لوگوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کا سبب بنا، میں ابھی سے آپ کو خبردار کرتا ہوں کہ آپ عنقریب مزید لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا انتظار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .